قطر میں زور دار دھماکے ،اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید ہوگئے

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کے بعد افراتفری پھیل گئی اور فضا میں کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکے ان علاقوں میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کے دفاتر اور رہنما موجود تھے۔

دوحہ (کنزیومر واچ نیوز):ابتدائی اطلاعات کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی حملہ تھا جس کا مقصد حماس قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔ عرب میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیا شہید ہوگئے، جو غزہ مذاکرات میں حماس کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

رائٹرز نے دھماکوں کے بعد اٹھتے دھوئیں کی تصاویر جاری کیں جبکہ اسرائیلی صحافی باراک راویڈ نے بھی دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی حماس کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدف بنانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔ سویڈن کی ویب سائٹ Omni اور اردنی میڈیا Roya News نے بھی اپنی رپورٹس میں اسی نوعیت کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

تاحال قطر اور اسرائیل کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا اور مزید تفصیلات ابھی بھی نامکمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں