لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

لاہور(کنزیو مر واچ نیوز)لاہور میں گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ گھر میں آگ لگ گئی، ایک ہی خاندان کے 3 بچے اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئے، 7 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثہ ایل پی جی گیس بھرنے کے دوران پیش آیا۔ایل پی جی گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث خوفناک دھماکا ہوگیا، واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں پیش آیا، 3 منزلہ گھر کے نچلے حصے میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں ایل پی جی گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں