لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

کنزیومر واچ نیوز، ڈی آئی خان – ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لوئر کرم میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق احمد خان کلے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او کرم ملک حبیب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن علاقے احمد خان کلے میں دہشت گردی کا یہ واقعہ شرپسندوں کی سازش ہے جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں