مستونگ ، پولیس ٹرک پر دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید

کو ئٹہ (کنزیومر واچ نیوز)مستونگ میں پولیس کے ٹرک پر دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں شمس آباد کے قریب پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق دھماکا مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکاکیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں