مستونگ (کنزیو مر واچ نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے میں دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں ایک اہلکار نیک محمد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ مقصود احمد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور تھے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ حملے کے بعد ضلع میں پولیو مہم معطل ہوگئی۔ اے ڈی سی منان ترین کا کہنا ہے کہ پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔
مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
