ملتان میں سیلابی صورتحال سنگین، بڑے علاقے زیر آب

ملتان (کنزیومر واچ نیوز)دریائے چناب اور راوی میں بڑھتے پانی کے دباؤ نے ملتان اور گرد و نواح کو خطرے میں ڈال دیا ہے، نہروں میں شگاف پڑنے سے متعدد بستیاں ڈوب گئیں جبکہ انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ملتان میں دریائے چناب شیر شاہ کے مقام پر خطرناک حد پار کر گیا جبکہ ہیڈ سدھنائی سے آنے والے دباؤ کے باعث سدھنائی کینال اور رانگو نہر میں شگاف پڑنے سے بڑی آبادی زیر آب آگئی۔ اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح 414 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور مزید اضافے کا خدشہ ہے۔محکمہ انہار کے مطابق پانی 417 فٹ تک جانے پر ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالا جائے گا۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔بورے والا اور میلسی کے نشیبی علاقوں سے 95 فیصد انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور جملیرا پر درمیانے اور اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث 13 لاکھ ایکڑ رقبہ زیر آب ہے اور اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے نہایت اہم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں