نریندر مودی اپنی گرتی ساکھ بچانے کے لۓ ڈرامہ کر رہا ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ (کنزیو مر واچ نیوز) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے کچھ حاصل کرلےگا، اس معاہدے میں بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا کوئی تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور ان کے انتہا پسند ساتھی اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کے لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں، بھارت کے اندر اس وقت ایک نہیں بلکہ علیحدگی کی متعدد تحریکیں چل رہی ہیں، ان کا پاکستان سےکوئی تعلق نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں