لندن (کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے بعد اے لیول میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ماہ نورچیمہ نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ماہ نورچیمہ کو شاندارکامیابی کے سبب آکسفورڈ یونیورسٹی کے ممتاز ایگزیٹرکالج میں داخلہ مل گیا ہے۔18 سالہ ماہ نور چیمہ نے اے لیول کے امتحان میں عالمی سطح 4 اور جی سی ایس ای کو ملا کر چھ عالمی سطح کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ ماہ نور نے اے لیول امتحان میں 4 عالمی ریکارڈز بنائے ، ان کی بیٹی کیلئے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنا خواب تھا۔ماضی میں طالب علم کل نمبروں کو بڑھانے کیلئے بورڈز کے امتحان میں مضامین کو دھرایا کرتے تھے، لیکن ماہ نور چیمہ نے مجموعی طور پر 19 اے اسٹار اور اے گریڈز حاصل کیے، ان کا یہ نتیجہ اعلیٰ تعلیمی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ماہ نور چیمہ نے دوسرا نیا عالمی ریکارڈ اے لیول کے امتحان میں سب سے زیادہ اے اسٹار اور اے گریڈز لے کر بنایا۔ ماہ نور چیمہ کا تیسرا عالمی ریکارڈ سی ایس ای، او لیول اور اے لیول میں سب سے زیادہ اے گریڈز حاصل کرنے کے حوالے سے ہے۔پاکستانی نژاد طالبہ کا چوتھا عالمی ریکارڈ یہ ہے کہ انھوں نے 24 اے لیول اور 34 جی سی ایس ای کے امتحان میں 58 مضامین کا انتخاب کیا، 2023 میں ماہ نور چیمہ نے 16 برس کی عمر میں جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں 34 مضامین پاس کرکے نیا عالمی رکارڈ قائم کیا تھا۔ماہ نور چیمہ نے پانچواں اور چھٹا عالمی ریکارڈ کی سی ایس ای کے امتحان کے دوران بنایا تھا، انہوں نے ائیر ٹین میں 17 مضامین کو اے اسٹار گریڈ کے ساتھ پاس کیا اور جی سی ایس ای میں مجموعی طور پر 34 اے اسٹار حاصل کیے تھے۔بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ ماہ نور کو آکسفورڈ امتحانوں میں ملنے والے اے اسٹار گریڈ دنیا میں کسی بھی طالب علم کو ملنے والے گریڈ سے زیادہ ہیں۔اس موقع پر ماہ نور چیمہ نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے میڈیسن میں داخلے کی پیشکش پربہت خوش ہوں، بچپن کا خواب پورا ہوتے دیکھ کر خود کو چاند پر محسوس کررہی ہوں، اکتوبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی جاؤں گی، زندگی کا نیا باب شروع ہونے پر خوش ہوں۔بیرسٹر عثمان چیمہ نے بتایا کہ 2 برس قبل نواز شریف اور شہباز شریف نے ماہ نور کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کیلئے میک بک کا تحفہ دیا تھا، ماہ نور کی کامیابی صرف فیملی کیلئے ہیں خوشی نہیں بلکہ یہ پاکستان کیلئے یوم آزادی کا تحفہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں سیاسی اور عسکری میدان میں کامیابی حاصل کی جبکہ ماہ نور نے تعلیمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے ہیں۔ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ اور والدہ طیبہ چیمہ کا لاہور سے ہے، پاکستان کے نجی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ نے برطانیہ میں لینگلے گرامر اسکول میں داخلہ لیا تھا، ہوم اسکولنگ میں جانے سے پہلے ماہ نور چیمہ لندن کے ہینریٹا بار نیٹ اسکول میں داخلہ لیا تھا۔
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور کی اے لیول میں شاندار کامیابی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
