پاکستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔پاکستان کے مشہور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ الپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام بہادر خواتین کوہ پیماؤں کے ہمراہ چوٹی سر کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھا قدم ہے اور اس مہم کی قیادت کرنے پر خوشی ہے۔واضح رہے کہ خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل یہ تاریخی مہم الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقد کی گئی۔مہم میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے خواتین کوہ پیما شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں