پنجاب میں سیلاب: ہلاکتوں کی تعداد 46 تک جا پہنچی

لاہور(کنزیومر واچ نیوز)پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 46 تک جا پہنچی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اب تک صوبے کے 3 ہزار 944 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپس میں 25 سے 30 ہزار افراد موجود ہیں جبکہ 14 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ سیلابی صورتِ حال کے باعث 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں مختلف مقامات پر اونچے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 130 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 580 اور اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 580 کیوسک ہے۔ جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد اور اخراج 85 ہزار 980 کیوسک ریکارڈ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں