پیکاترمیمی ایکٹ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

کراچی(کنزیومر واچ نیوز)صحافتی تنظیموں نےپیکاترمیمی ایکٹ کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،پیکاترمیمی ایکٹ کےخلاف صحافتی تنظیموں نےدرخواست دائرکردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پیکاترمیمی ایکٹ صحافتی فرائض پر جبری سنسرشپ اوربنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ترمیم شدہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سےمحروم رکھتا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیاگیا پیکاترمیمی ایکٹ کےسیکشن کوکالعدم قراردیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں