کراچی (کنزیومر واچ نیوز)مالی سال 25-2024 کے دوران کراچی نے شاندار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس وصولیوں میں 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کرایا۔ مالی سال 25-2024 میں شاندار مالی کارکردگی کے ساتھ کراچی نے محصولات جمع کرنے کے میدان میں سبقت حاصل کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی ٹیکس وصولیوں میں غیر معمولی اضافہ درج کیا ہے، حالانکہ معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔کراچی میں وفاقی ٹیکس وصولی میں سال بہ سال 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کی جانب سے خدمات پر سیلز ٹیکس میں 29.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، کراچی نے قومی اور صوبائی محصولات میں سب سے بڑا حصہ دار ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔ایس آر بی، خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) جمع کرتا ہے، جب کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پانچ دفاتر، آر ٹی او 1، آر ٹی او 2، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس (ایم ٹی او)، کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) اور لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) کراچی میں آمدنی ٹیکس، اشیا پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولی کا انتظام سنبھالتے ہیں۔تخمینے کے مطابق، ایس آر بی کے جی ایس ٹی کی 80 فیصد وصولی کراچی سے ہوتی ہے، جب کہ باقی 20 فیصد اندرونِ سندھ سے حاصل کی جاتی ہے، تاہم اگر کسی ادارے کی سرگرمیاں کراچی سے باہر بھی ہوں، تب بھی کراچی میں قائم کمپنی کے ہیڈ آفس کے ذریعے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
کراچی کی شاندار مالی کارکردگی،ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
