ملانپور(کنزیومر واچ نیوز)بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی کرکٹ ٹیم پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2025 میں نئی تاریخ رقم کردی جس کے سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر میں چرچے ہورہے ہیں۔پنجاب کنگز نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا۔ ملانپور میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16ویں اوور میں صرف 111 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔دلچسپ بات یہ تھی کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے 112 رنز کا ہدف بظاہر کافی آسان لگ رہا تھا لیکن پنجاب کنگز کے بولرز نے اسے ناممکن بنا دیا۔
پریتی زنٹا کی ٹیم نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
