اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) ایران میں قتل کیے گئے8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔12 اپریل کو ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں مسلح افراد نے ورک شاپ میں پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔جاں بحق ہونے والے 7 پاکستانیوں کا تعلق خانقاہ شریف بہاولپور سے ہےجبکہ ایک پاکستانی کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔خصوصی طیارے کے ذریعے ان 8 میتیوں کو ایران سے اسلام آباد اور پھر بہاولپور پہنچایاگیا جہاں سے ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں ان میتوں کو روانہ کر دیا گیا۔
ایران میں قتل کیے گئے8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
