ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)شاہ رخ خان کے دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی 2 روز قبل شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار کو فلم ‘کنگ’ کے سیٹ پر حادثہ پیش آیا اور انہیں کمر کی انجری ہوئی ہے جس کے سبب مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے اور علاج و آرام کے لیے جلد ہی برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔
اب این ڈی ٹی وی نے اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی اور بتایا کہ یہ سب محض افواہ ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک قریبی ذرائع نے وضاحت کی کہ اگرچہ شاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں لگتی رہی ہیں جن کا اثر کبھی کبھار ظاہر ہو جاتا ہے لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شاہ رخ خان باقاعدگی سے اپنے علاج اور فزیوتھراپی کے لیے امریکا جاتے رہتے ہیں، وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور آخر تک واپسی متوقع ہے۔
شاہ رخ خان کے دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
