پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟

ملتان (کنزیومر واچ نیوز)پاک فوج کے بیڑے میں شامل ہونے والا جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر متعدد جنگی خصوصیات کا حامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی خصوصیات
چین کے تیار کردہ جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ قرار دیا جا رہا ہے۔پاک آرمی ایوی ایشن کے ٹرائل کے نتیجے میں چین نے زی 10 ہیلی کاپٹر پر ستمبر 2018 میں کچھ اپ گریڈز کے بعد Z-10ME ہیلی کاپٹر ایکسپورٹ ورژن کے طور پر متعارف کرایا۔اس ہیلی کاپٹر میں نئے ملی میٹر ویو ریڈار، نئے ویپنز اور پروڈکشن کے علاوہ الیکٹرانک تبدیلیاں کی گئیں۔
Z-10ME کی کینن ماؤنٹک لوکیشن اور کیلیبر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ کینن کی بم وے کو پائلٹ کی ریئر سائیڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے ہیلی کاپٹر کی سینٹر آف گریویٹی کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملی۔Z-10ME کے 6 ایکسٹرنل ہاٹ پوائنٹس پر مختلف اقسام کے ائیر ٹو گراؤنڈ اور ائیر ٹو ائیر ویپن لگائے گئے ہیں، اس ہیلی کاپٹر پر 3 ٹن تک ویپن یا وار ہیڈ لے جایا جا سکتا ہے۔
Z-10ME کو کیا چیز دوسروں سے ممتاز بناتی ہے؟
Z-10ME کو جو تین چیزیں دیگر مد مقابل ہیلی کاپٹرز سے ممتاز کرتی ہیں ان میں چھوٹے کروز میزائل، CM501XA سب سے اہم ہے، اس میزائل کو ناصرف جاسوسی بلکہ اسٹرائیک مشن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ ویپن افواج کو آپریشنل لچک فراہم کرتا ہے، اس کروز میزائل پر ایکس شیپ ریڈار موجود ہے جو کہ اس کی نقل و حرکت کی قابلیت کو بہتر بناتی ہے۔
اس میزائل کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ جنگ کے دوران حساس نوعیت کے ایسے اہداف جن کو جلد نشانہ بنانا ضروری ہو ان کو ٹارگٹ کرنے یا پھر ریموٹ جیسا کہ میزائل لانچ وہیکلز اور ٹیکس کی معلومات ڈیٹا لنکس کے ذریعے پہنچا سکتا ہے، اس میزائل کا Z-10ME پر استعمال ہیلی کاپٹر کی فضائی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔
ایس ڈبلیو 6 میزائل
ایس ڈبلیو 6 چھوٹے سائز کے جاسوسی اور بغیر پائلٹ وہیکل ہے جسے ہیلی کاپٹر پر بھی لانچ کیا جا سکتا ہے، ہیلی کاپٹر سے لانچ کے بعد یہ یو اے وی آپریشن مشن انفرادی طور پر انجام دے سکتی ہے۔امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟
ایس ڈبلیو 6 یو اے وی ایک اعشاریہ 6 میٹر لمبی اور اس کا ونگ اسپین 2 اعشاریہ 4 میٹر ہے،
ایس ڈبلیو 20 کلو گرام وزن کے ساتھ 5 کلو گرام اسپیئر لوڈ اٹھا سکتی ہے، اس کی کروزنگ اسپیڈ 80 سے لیکر 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ ایک گھنٹے تک مسلسل اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
CM501XA اور SW6 کی وجہ سے Z-10ME جیسے ہیلی کاپٹر کامبیٹ مشن کو بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں، یہی اشتراک Z-10ME کو مزید خطرناک بناتا ہے۔
اینٹی سب میرین وار فیئر تارپیڈو
امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟
اسکرین گریب
Z-10ME کا ایک اور اہم ہتھیار اس کا اینٹی سب میرین وار فیئر ET60 لائٹ ویٹ تارپیڈو ہے، Z-10ME اس لائٹ ویٹ تار پیڈو کو اٹھا کر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فش فائٹ کے نام سے جانے والے ET60 کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ اور رینج 25 کلو میٹر ہے۔
دیگر میزائل لیجانے کی صلاحیت
اس کے علاوہ Z-10ME پر دیگر ہتھیار جیسے کہ ٹی وائے 90 ائیر ٹو ائیر میزائلز کو بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، سی ایم 502 اے جی ائیر ٹو گراؤنڈ میزائل بھی اس پر نصب کیا جا سکتا ہے۔
امریکی ساختہ ہیل فائر یعنی اے جی ایل 114 ایل کے ہم پلہ کے وی ایکس فائر اینڈ ارگیٹ میزائل بھی اس ہیلی کاپٹر کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ گائیڈڈ اور ان گائیڈڈ میزال بھی اس اٹیک Z-10ME کے پیکج میں شامل ہیں۔
بیس ویرینٹ کے مقابل 30 فیصد طاقتور انجن
Z-10ME کو طاقتور انجن ڈبلیو زی نائن سے بہتر کیا گیا ہے، یہ انجن ہیلی کاپٹر کو 1200 سے 1300 کلو واٹ کی طاقت فراہم کرتا ہے، اس لیے Z-10ME اپنے بیس ویرینٹ سے کم از کم 30 فیصد زیادہ طاقت رکھتا ہے۔
اس انجن اپ گریڈیشن کی بدولت ناصرف Z-10ME کی فلائٹ پرفارمنس بہتر ہوئی ہے بلکہ اس کی ہتھیار لوڈ کرنے کی صلاحیت اور مضبوط پاور ٹو ویٹ ریشو کی بدولت اس کی ہائی ٹمپریچر اور بلند پہاڑی علاقوں میں جنگی صلاحیت بھی بہتر ہوئی ہے۔
Z-10ME کے انجن ان ٹیک اور ایگزاسسٹ سسٹم میں بھی بہتری لائی گئی ہے، انجن ان ٹیک میں نئے ڈیزائن سینٹری فیوگل سیپریشن سینڈ فلٹرز کو انسٹال کیا گیا ہے جبکہ لارجر ائیر ان ٹیک اور کسی بھی بیرونی آبجیکٹ سے زیادہ بہتر بچاؤ اس ہیلی کاپٹر کو ریگستان اور مٹی کے طوفان والے علاقوں میں بھی بہتر آپریٹ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔
جدید لڑاکا ہیلی کاپٹر کی انجن ایگزاسسٹ پوڈ کو بھی اپ ورڈ فیس ان کردیا گیا ہے تاکہ اس کے انفراریڈ سگجیچر کو کم سے کم کیا جا چکے۔ اس تبدیلی سے بیس ویرینٹ کے مقابلے میں Z-10ME کو دشمن کے انفراریڈ گائیڈڈ میزائل سے ہٹ ہونے کے امکانات کو کم سے کم ہونے میں مدد ملی ہے۔موجودہ دور میں شولڈر شارٹ رینج انفرا ریڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کو ہیلی کاپٹر کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا جاتا ہے۔یہ وہ چیدہ چیدہ خصوصیات ہیں جو Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو دیگر ہم پلہ ہیلی کاپٹرز کے مقابلے میں منفرد بناتا ہے۔
نوٹ: Z-10ME سے متعلق بیان کردہ تمام معلومات مختلف ویب سائٹس سے حاصل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں