اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ بلاامتیاز خدمت کے جذبے سے دوسروں کی مدد کرتی آئی ہے، اسی جذبے کے باعث پاکستان دنیا کے عطیات دینے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندان اشیائے خور و نوش، رہائش اور صحت کی سہولیات کے منتظر ہیں، اس لیے عوام، مخیر حضرات اور بیرون ملک پاکستانی اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات بڑھانے کی اپیل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
