گزشتہ دنوں ترقیم یو اے ای اور شراف ایکسچینج کے باہمی اشتراک سے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ایک شاندار اور یادگار بین الاقوامی مشاعرہ منعقد ہوا، جس نے ادب و فن کی دنیا میں ایک منفرد مقام قائم کیا۔
اس محفلِ مشاعرہ میں امریکہ، کینیڈا، قطر، بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تشریف لانے والے ممتاز اور کہنہ مشق شعراء نے اپنی دلکش تخلیقات اور منفرد لہجے سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ سامعین ہر شعر پر داد و تحسین سے محفل کو چار چاند لگا رہے تھے اور یوں یہ شام لفظوں کے جادو اور جذبوں کی سچائی سے مزین ہو کر ایک ادبی تاریخ کا حصہ بن گئی۔
بعد مشاعرہ دوسرے روز اپلاؤس ادب کے زیراہتمام دبئی میں موجود پاکستانی ایمبیسی میں مہمان شعراء کے ساتھ ندیم بھابھہ کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان سے ندیم بھابھہ اور دلاور علی آزر نے شرکت کی۔ امریکا سے غضنفر ہاشمی اور حمیرا گل تشؔنہ خصوصی طور پر شامل ہوئے، اور کینیڈا سے عظمی محمود نے شامل ہوکر محفل کو رونق بخشی ۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد موسی خان نے انجام دیئے اور یو اے ای کے مقامی شعراء نے اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور مہمان شعراء سے خوب داد سمیٹی ۔ اپلاؤس ادب کے سی ای او عماد الملک نے تمام شرکاء محفل کا خصوصی شکریہ ادا۔
تقریب کی اہم بات یہ رہی کہ یو اے ای کے معروف بزنس مین، کارپوریٹ لیڈرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس ادبی اجتماع کو وقار اور اعتبار بخشا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں اپیٹائزر اور چائے کا خصوصی یو اے ای میں یادگار بین ~الاقوامی~ مشاعرہ و نشست
حمیرا گل تشنہ

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں اپیٹائزر اور چائے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے شاعروں اور ادبی شخصیات نے ایک دوسرے سے گہرے تعلقات استوار کیے اور مستقبل میں ایسی ہی مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا۔
یہ شام محض ایک ادبی تقریب نہ تھی بلکہ اردو زبان و ادب کے فروغ، ثقافتی ہم آہنگی، اور کمیونٹی یکجہتی کا ایک شاندار پیغام بھی اپنے ساتھ لے کر آئی۔ ترقیم یو اے ای، شراف ایکسچینج اور اپلاؤس ادب کی ان تمام کاوشات کو ہر سطح پر بھرپور پذیرائی ملی اور ان کو اردو ادب کی خدمت میں ایک اہم سنگِ میل قرار دینا کچھ غلط نہیں ہوگا۔ کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے شاعروں اور ادبی شخصیات نے ایک دوسرے سے گہرے تعلقات استوار کیے اور مستقبل میں ایسی ہی مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا۔
یہ شام محض ایک ادبی تقریب نہ تھی بلکہ اردو زبان و ادب کے فروغ، ثقافتی ہم آہنگی، اور کمیونٹی یکجہتی کا ایک شاندار پیغام بھی اپنے ساتھ لے کر آئی۔ ترقیم یو اے ای، شراف ایکسچینج اور اپلاؤس ادب کی ان تمام کاوشات کو ہر سطح پر بھرپور پذیرائی ملی اور ان کو اردو ادب کی خدمت میں ایک اہم سنگِ میل قرار دینا کچھ غلط نہیں ہوگا۔
یو اے ای میں یادگار بین ~الاقوامی~ مشاعرہ و نشست.. حمیرا گل تشنہ